نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ابتدائی تحقیقات کےمطابق پلانٹڈ ڈیوائس سے دھماکاکیا گیا،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکےمیں ڈیڑھ کلوبارودی مواداستعمال کیا گیا،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکےمیں عمارت اور 8موٹرسائیکلوں کونقصان ہوا،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ، 29زخمی ہوئے،رپورٹ
  • بریکنگ :- جاں بحق افرادمیں رمضان اورابصار شامل،رپورٹ
  • بریکنگ :- دھماکا ایک بجکر 40منٹ پر ہوا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
  • بریکنگ :- زخمیوں کوبہترین طبی امداد دی جارہی ہے،رپورٹ
  • بریکنگ :- لاہور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی،رپورٹ
  • بریکنگ :- مشکوک افراد کو گرفتارکرکےتحقیقات کی جارہی ہیں،رپورٹ
  • بریکنگ :- لاہوردھماکا،وزیراعلیٰ پنجاب کوابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش
Coronavirus Updates

گورنر پنجاب چودھری سرور کی گاڑی کو لندن میں جرمانہ

لندن:(دنیا نیوز) گورنرپنجاب چودھری سرور کی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

لندن میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ٹکٹ جاری کی گئی،وہ سنٹرل لندن میں اپنے بیٹے کے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کیلئے شرکت کیلئے موجود تھے ۔

گورنر سرور کی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈبل یلو لائن پر پارک ہوئی ،ٹریفک وارڈن نے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے اسے گاڑی کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کردیا۔

تقریب میں شرکت کے بعد واپس آنے پر جرمانے کی ٹکٹ کا علم ہوا، برطانوی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈبل یلو لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی جبکہ جرمانے کی رقم 140 پاؤنڈز تک ہوسکتی ہے ،14دن کے اندر ادائیگی پر 70پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں