پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے: زرداری

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم ارشد گھرکی کے گھر کا دورہ کیا اور مرحوم کے بیٹے ابوبکر گھرکی سے والد کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی وویمن ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور صاحبزادے سفیان گھرکی بھی موجود تھے جبکہ زرداری نے پیپلز پارٹی کیلئے گھرکی خاندان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر پی پی شریک چیئر مین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کا میدان خالی نہیں چھوڑے گی، اگلے برس پنجاب اور لاہور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، لاہور اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے۔

گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ن لیگ والے ہماری دھرتی کیخلاف ہیں۔ جو ادھر مرنا نہیں چاہتا ۔اس کا یہاں کیا مسئلہ ہے؟
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں