ملک کے نوجوانوں کو سپورٹس سے منسلک کررہے ہیں: فرخ حبیب

لاہور:(دنیا نیوز) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کھیل نے رونقیں بحال کیں، وزیر اعظم کی کھیلوں کی ترقی میں بہت دلچسپی ہے ۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ، ملک کے نوجوانوں کو سپورٹس سے منسلک کررہے ہیں ، پنجاب میں کھیلوں کا بجٹ 6 ارب روپے کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کرکے میدان آباد کر رہے، 12 کھیلوں کو وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت لے کر چل رہے ، کھلاڑیوں کو آگے لانے کا بہترین موقع ہے ، یہ کھلاڑی جو سامنے آئیں گے ملک کا نام روشن کریں گے ۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کے لیے تیار کیا جائے گا ، ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو کا آغاز کیا جائے گا ، تین سال میں پنجاب میں 100 فیصد میدانوں میں اضافہ ہوا ، نوجوانوں کو کبھی کھیلوں کے ساتھ جوڑنے کی کسی حکومت نے کوشش نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مقابلے کے لیے تیار کرتے ہیں ، کبڈی کے جوان ہمارا فخر ہیں، اسی میدان میں ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی ، پاکستان میں کھیلوں کو اور کھلاڑیوں کو پوری سپورٹ کر رہے ہیں ، گراس روٹ لیول پر بچوں کو کھیلوں میں لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں