نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کر لے تو یہ مثبت پیشرفت ہو گی: فواد چودھری

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کی شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے،‏ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں، یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی، نوازشریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

دریں اثنا گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے ن کو نکالیں تو یہ اچھا ہو گا، جن کو صرف اپنی چوری کی دولت سے پیار ہو جائے اور ورکروں کو چھوڑ کر ملک سے فرار ہو جائے وہ لیڈر نہیں ہو سکتا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں