'تاجر برادری کی جانب سے پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ ڈالر منتقل کرنے پر سراہتا ہوں'

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری کی جانب سے پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر منتقل کرنے پر سراہتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راجکو انڈسٹریز کی جانب سے پریانتھا کمارا کی بیوہ کو ماہانہ تنخواہ ملے گی، بیوہ کو 10 سال تک 2 ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

خیال رہے گزشتہ روز معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی، 10 سال تک تنخواہ بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہے گی، فنڈ اور 10 سال تک تنخواہ کا وعدہ کمپنی نے کیا اور اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔

شہباز گل نے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جاری کیں، جس کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پریانتھا کی بیوہ اور بچوں کیلئے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کئے جبکہ راجکو انڈسٹریز انتظامیہ نے بھی پریانتھاکی تنخواہ ڈالر میں فیملی کو بھجوائی۔ پریانتھا کی موت کے بعد پہلی تنخواہ بینک کے ذریعہ اس کی بیوہ کو ادا کی گئی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں