پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب صدیقی کورونا کا شکار، خود کو قرنطینہ کرلیا

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب صدیقی بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ رکن اسمبلی نے بخار، کھانسی کی شکایت پر ٹیسٹ کرایا تو اومی کرون مثبت آیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ مرض کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔ ایم این اے نے ہفتے کے روز متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں شرکت کی تھی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372، سندھ میں 5 لاکھ 5 ہزار 930، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419، بلوچستان میں 33 ہزار 729، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446، اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 855 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 39 ہزار 761 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 253 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 64 ہزار 611 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 29 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 91، سندھ میں 7 ہزار 703، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 953، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں