اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگ لیں۔ وزیراعظم نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو 3 ہزار 900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ای وی ایم پر انتخابات کے لیے وزیراعظم آفس کی مدد چاہیئے ہو تو وہ بھی حاصل کی جائے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ٹریننگ اور ٹیسٹنگ کے لیے 50 مشینیں الیکشن کمیشن کو فوری فراہم کی جا رہی ہیں، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کی تاریخ 15 اپریل مقرر کی ہے، 15 اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو 3 ہزار 900 ای ایم ایم فراہم کر دی جائیں گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں