بولان میں ریلوے لائن پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، متعدد مسافر زخمی

پاکستان

بولان: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے لائن پر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ مشکاف کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی۔ حادثے میں ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتریں جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریلوے حکام نے ٹریک کلیئر کروانے کیلئے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا۔ دھماکے کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جہاں اضافی ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی اورکہا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو معاف نہیں کیا جائےگا، انہوں نے مسافروں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں