سانحہ مری: افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے، بزدار کو تحقیقاتی رپورٹ پیش

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ مری کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے۔

سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کر گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام متعلقہ محکمو ں کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے صورتحال کوسنجیدہ لیا نہ کسی پلان پرعمل کیا جبکہ کئی افسران نے واٹس ایپ میسج بھی تاخیر سے دیکھے۔ سی پی او، سی ٹی او بھی ذمے داری پوری کرنے میں ناکام رہے جبکہ محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 کا مقامی آفس بھی ڈلیور نہ کرسکا اور ہائی وے محکمہ بھی ذمےداری ادا کرنے میں ناکام رہا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں