ذاتی مفاد نہیں، عوامی بہبود کیلیے کام کر رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ذاتی مفاد کیلیے نہیں بلکہ عوامی بہبود کیلیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں، حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔ یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر پورا نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، حکومت نے تعمیرات کے تاریخ ساز منصوبے شروع کیے جس کی طرف پچھلے 20 سالوں میں کسی حکومت نے توجہ نہ دی، پارکس، فضلے کا سدباب، صاف توانائی اور بین الاقوامی معیار ان منصوبوں کو ماحول دوست بنائے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں