وزیراعظم کی پانچ اعشاریہ تین سات فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پرمبارکباد

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پانچ اعشاریہ تین سات فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوعالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ بلوم برگ نے ترقی کی بلندرفتارکی پیشگوئی کی اور کہا کہ پاکستان روزگارکی سطح کو برقرار رکھے گا۔ کوویڈ کے بعد سے پاکستان کو نارمیلسی انڈیکس میں سرفہرست رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دی اکانومسٹ نے بھی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں