وزیراعظم کا ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوام سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان 23 جنوری 3 بجے آپ کا وزیراعظم پروگرام میں شرکت کریں گے اور عوام کےسوالات کا براراست جواب دیں گے ۔

وزیراعظم عوام کی شکایات اور تجاویزسنیں گے اور حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پانچ اعشاریہ تین سات فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوعالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔ بلوم برگ نے ترقی کی بلندرفتارکی پیشگوئی کی اور کہا کہ پاکستان روزگارکی سطح کو برقرار رکھے گا۔ کوویڈ کے بعد سے پاکستان کو نارمیلسی انڈیکس میں سرفہرست رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دی اکانومسٹ نے بھی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں