'ملک میں 35 سال صدارتی نظام رہا، مسئلہ نظام کا نہیں، آئین پر عملداری نہ ہونے کا ہے'

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ساڑھے تین سال سے انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے، ملک میں 35 سال صدارتی نظام رہا، مسئلہ نظام کا نہیں، آئین پر عملداری نہ ہونے کا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 3 سال سے حکومت کی صرف انتقام کی پالیسی ہے، حکومت کی توجہ لیگی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات بنانے پر ہے، شہزاد اکبر روز ججز پر دباؤ بڑھانے کیلئے پریس کانفرنسز کر رہے ہیں، حکومت کا کسی چیز پر دھیان نہیں، گالم گلوچ بریگیڈ میں ایک ارب روپے تقسیم کیے گئے، فروغ نسیم بہت پرانے ایجنٹ ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قوم کو بتایا جائے کیوں آئے روز کوئی نہ کوئی بحران سر اٹھا لیتا ہے، کورونا فنڈز میں خرود برد کو پارلیمنٹ میں اٹھا رہے ہیں، جب لاہور میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا تو وزیراعظم کیا کر رہے تھے ؟ پوری قوم بحرانی کیفیت میں ہے، حکومت کے حساب کا وقت آگیا ہے، 73 کا آئین متفقہ ہے جس پر چاروں اکائیاں متفق ہیں، 1973 کا آئین قومی اتفاق رائے سے بنا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نواز شریف کی خوشامد کر کے سیاست میں آئے، نواز شریف ضرور وطن واپس آئیں گے، شیخ رشید کو نواز شریف کی واپسی کیلئے فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں