افغان عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانے کیلئے اقوام عالم اقدامات کرے: وزیراعظم

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغان عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانے کیلئے اقوام عالم اقدامات کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، اقوام متحدہ کے تحفظ فراہم کرنے کے متفقہ اصول دنیا کو پابند بناتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں