کیٹی بندر کے قریب کشتیاں سمندر میں ڈوب گئیں، پاک بحریہ نے 12 افراد کو بچا لیا

پاکستان

کراچی: (دنیا نیوز) کیٹی بندر کے قریب ڈوبنے والی کشتیوں کے لئے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن جاری ہے، 12 افراد کو بچا لیا گیا، 2 لاشیں بھی نکال لی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی کی تیز رفتار کشتیاں اور ہیلی کاپٹرز سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلئے اطلاع ملتے ہی روانہ کئے گئے۔ حادثے کا شکار ہونیوالی کشتیوں میں کل 24 افراد سوار تھے۔ ریسکیو آپریشن کے ذریعے 12 افراد کو بحفاظت سمندر سے نکالا جا چکا ہے تاہم 10 افراد تا حال لاپتہ ہیں جبکہ 2 افراد کی لاشیں سمندر سے برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں