جہاں چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے وہاں کرپشن پر سیپشن کیا ہوگی: ترجمان پنجاب حکومت

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) حسان خاور نے کہا ہے کہ جہاں چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے وہاں کرپشن پر سیپشن کیا ہوگی، چور مچائے شور کی طرح سیاسی مخالف کرپشن پر ٹویٹ کر رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی کارکردگی کو دنیا تسلیم کر رہی ہے، ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ہمارے دور میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست سسیلین مافیا کی طرح ہے، شریف فیملی کی سسیلین مافیا کی کہانی پر سیریز بنانی چاہیے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ شریفوں کے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے برآمد ہوئے، جہاں سیاستدان پیسہ بیرون ملک بھیجیں وہاں کرپشن پر سیپشن کیا ہوگی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں