جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے حقیقی قیادت نچلی سطح پر سامنے آئیگی: عثمان بزدار

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے یکسو ہے، جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے حقیقی قیادت نچلی سطح پر سامنے آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ساڑھے 3 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ایوان وزیراعلی منعقد ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمود الرشید اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ پارٹی امور اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ براہ راست الیکشن سے بلدیات کی سیاست میں حقیقی تبدیلی رونما ہوگی، تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کے لئے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ پارٹی سے مخلص اور مضبوط امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا، نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں