کیچ میں 10 فوجی جوانوں کی شہادت پر دل بہت افسردہ ہے: مریم نواز

پاکستان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں 10 فوجی جوانوں کی شہادت کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ وطن عزیز کی محبت میں جان قربان کردینے والے بہادر جوانوں اور ان کے خاندانوں کو ہم سب کا سلام۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللّہ شہدا کو بہترین جزا عطا فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر جمیل دے۔ آمین

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ میں سکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10جوان شہید ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں