ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو نوٹس

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی متواتر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سئنیر افسران شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی متواتر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ علی امین کے بھائی عمر امین گنڈا پور سٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو بھی طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور علی امین اور عمر امین کو یکم فروری کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں