تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔

الیکشن کمیشن کو 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرستیں جمع کروائی گئی ہیں، تحریک انصاف کے نمائندے مشعل یوسفزئی اور ڈاکٹر علی عمران شہزاد ملک ایڈووکیٹ نے فہرستیں جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی کی اقلیتی نشست پر قومی اسمبلی کیلئے لال چند ملہی کا نام سرفہرست ہے، پی ٹی آئی نے ترجیحی فہرستیں قومی اسمبلی، پنجاب، خیبر پختوانخوا اور سندھ اسمبلی کیلئے جمع کرائیں۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید، عالیہ حمزہ ،کنول شوذب ، روبینہ شاہین ، سیمابیہ طاہر کا نام قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی کی قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے عالیہ حمزہ کا نام سرفہرست ہے۔

خیبرپختونخوا سے خواتین مخصوص نشستوں کی فہرست میں مشعل یوسفزئی کا نام سر فہرست ہے، لسٹ میں فوزیہ بی بی، عظمیٰ،عائشہ نعیم شامل ہیں، فہرست میں پشاور سے بھی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

نسرین بی بی اور ساجدہ جبین سمیت دوسری خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں، وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعل یوسفزئی کی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فہرست الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں