خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 6 اگست کو ہوگا
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 6 اگست کو ہوگا، کابینہ اجلاس میں 24 نکات سمیت 14 ایڈیشنل نکات بھی ایجنڈا میں شامل ہیں۔
اجلاس کے ایجنڈا میں وزرا کی تنخواہوں اور الاؤنسزمیں ترامیم شامل ہے، ایجنڈا میں ضلع سوات، لوئر، اپرچترال اور لوئر، اپردیر میں گندم کی خریداری، ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز کی بھرتی اور دیگر بھرتیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔
نان اے ڈی پی سکیم سمیت 395 ویکسی نیٹرز کی تنخواہوں کیلئے فنڈزکی منظوری، سرکاری ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفر کی رولز میں ترامیم، پیڈوکی چیف ایکزیکٹو پوسٹ کیلئے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
کابینہ اجلاس میں گریڈ 17 اور ایس ایس ٹی 16 کی اپ گریڈیشن شامل ہے، ایڈیشنل ایجنڈا میں بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کیلئے گرانٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔
ایڈیشنل نکات میں گومل زام ڈیم کیلئے 400 ملین روپے کی منظوری اور مسجد مہابت خان کی مرمت کیلئے بھی فنڈز کی منظوری شامل ہے۔