ڈی جی نیب بلوچستان اظہار اعوان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈی جی نیب بلوچستان اظہار اعوان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

گریڈ 21 کے نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان تعینات کر دیا گیا جبکہ اظہار اعوان کو ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد نعمان اسلم کی بطور ڈی جی نیب بلوچستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں