الیکشن ایکٹ میں ترمیم آئین کے منافی نہیں: طارق فضل چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیم آئین کے منافی نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق فضل چودھری نے دنیا نیوزکے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیارہے، قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے، سب اداروں نے آئین کے تحت ہی چلنا ہے۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے ماضی کی طرح ایک بار پھر ری رائٹ کیا، پارلیمان کا تھوڑا اختیار عدلیہ اور کچھ اداروں نے لے لیا ہے۔

احمد اویس نے کہا کہ عدلیہ کسی بھی ایکٹ آف پارلیمنٹ کودیکھ سکتی ہے، قمر زمان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین سے ماورا نہیں چلنا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں