آئی پی پیزکا جائزہ لے رہے ہیں، عوام کواچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ تمام آئی پی پیز کا جائزہ لے رہے ہیں، آئندہ چند ہفتوں میں عوام کو اچھی خبریں ملیں گی۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاورسیکٹرکی مجموعی اصلاحات اور آئی پی پیز سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، کل پاکستان میں بجلی کی قیمت نہیں بڑھی۔

اویس لغاری نے کہا کہ تمام میڈیا نے قیمت بڑھانے کے حوالے سے بینڈ بجایا، بدقسمتی سے نیگیٹو پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے، توانائی شعبے کے مسائل حل کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ عناصرمایوسی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اس ماہ بجلی کی قیمت میں77 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں