اسحاق ڈار کی فارن سروس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب میں شرکت، میڈلز تقسیم کئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فارن سروس اکیڈمی میں پاکستانی سفرا کے مابین 43 ویں سفارتی کورس کی گریجویشن کے موقع پر تقریب کا انعقاد ہوا، اسحاق ڈار نے فارن سروس اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے 43 ویں سفارتی کورس کی تقریب میں اعلیٰ کارکردگی پر شرکا میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں علاقائی اور خطے کی سیاست کے تناظر میں پاکستان کی فارن پالیسی پر روشنی ڈالی۔

ترجمان وزیر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ملک میں معاشی ترقی کے شعبہ میں سفارتی پالیسیز کے اقدامات کا بھی ذکر کیا، وزیر خارجہ نے بیرون ملک تعینات پاکستانی سفرا کو تجارت اور سیاحت کے میدان میں بھرپور کاوش کا پیغام دیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وسیع سطح پر فارن سروس اکیڈمی کو متعلقہ افسران کو تربیت دینے کی اہمیت کو بے حد سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں