لاہور پولیس کا اولمپیئن ارشد ندیم کو تاریخ ساز پروٹوکول دینے کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پولیس کی جانب سے اولمپئین ارشد ندیم کو تاریخ ساز وی وی آئی پی پروٹوکول دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اولمپیئن ارشد ندیم کی لاہور ائیر پورٹ آمد پر ایلیٹ فورس کی گاڑیاں، اضافی ریزروز، ڈی ایس پیز اور ٹریفک پائلٹ سمیت بھاری نفری ان کے پروٹوکول کیلئے موجود ہو گی۔
دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اولمپیئن ارشد ندیم کیلئے ایس پی کینٹ ڈویژن، ڈی ایس پی جنوبی چھاونی، ایس ایچ سرور روڈ اور ائیرپورٹ چوکی پولیس بھی استقبال کے لئے موجود ہونگے۔
پولیس حکام ارشد ندیم کی گاڑی کے آگے پیچھے ایلیٹ کی گاڑیاں موجود ہونگی جبکہ پولیس حکام کے ساتھ ساتھ ارشد ندیم کے پروٹوکول کےلئے ٹریفک پائلٹ اور ڈی ایس پی رینک کے افسر اختتامی حدود تک ان کے ساتھ ہونگے۔
اولمپیئن ارشد ندیم کو متعلقہ ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ریسیو کریں گے، جس کے بعد پولیس حکام لاہور کی حدود کے اختتام پر اگلے ضلعی پولیس کے لئے اناؤنس کر کے کانوائے ان کے ہینڈ اوور کریں گے۔