سندھ اسمبلی میں 8 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ایم کیو ایم کو دینے پر اتفاق
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں 8 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ایم کیو ایم کو دینے پر اتفاق ہو گیا۔
پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سندھ کی سطح پر رابطے ہوئے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے پارلیمانی، سیاسی سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے بھی پیشرفت ہوئی، سندھ اسمبلی کا اجلاس 16 اگست سے بلائے جانے کا امکان ہے۔
آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی بھی ملاقات متوقع ہے، اپوزیشن کو دی گئی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس 16 گست کے بعد سے شروع کیے جائیں گے۔