9 مئی مقدمات: پنجاب پولیس کا بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلئے احتساب عدالت اسلام آباد سے رجوع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 9 مئی واقعات کے تناظر میں بشریٰ بی بی کے خلاف درج 12 مقدمات کے سلسلہ میں پنجاب پولیس نے بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلئے احتساب عدالت اسلام آباد سے رجوع کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے پنجاب پولیس کو بشریٰ بی بی سے تفتیش کی اجازت دے دی، بشریٰ بی بی نیب کیس میں گرفتار ہیں، بشریٰ بی بی کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں ہی رکھا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کے خلاف 11 مقدمات راولپنڈی میں اور ایک مقدمہ اٹک میں درج ہے، گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پولیس کو 7 روز میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں