سپریم کورٹ: پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تعیناتی کا کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تعیناتی کا کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔
سپریم کورٹ نے کیس 19 اگست کو مقرر کر دیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت تک کیس کی سماعت ملتوی کی تھی۔