ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے

کراچی: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے کردیئے گئے۔

تقرریوں اور تبادلوں کے بعد جاوید بلوچ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایف آئی اے کراچی زون تعینات کردیا گیا، بہاول اوستو کو ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ ہیومن سمگلنگ جبکہ فہد خواجہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سرکل ایف آئی اے کراچی لگا دیا گیا۔

رابعہ قریشی کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے کراچی اور بہزاد اعظم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل ایف آئی اے کراچی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں