دنیا میں چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں: قیصر احمد شیخ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ دنیا میں چیلنجز پر قابو پانے کے لئے ہم ترکیہ کے دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے ترک سفارت خانے کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے، یہ تقریب اسلام آباد میں ترک سفارتخانے کی جانب سے ترکیہ کے منائے جانے والے یوم فتح کے موقع پر منعقد ہوئی، قیصر احمد شیخ نے اس قومی دن پر ترک قوم کو مبارکباد دی۔

قیصر احمد شیخ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو اہم ترجیح دینے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک ترک تعلقات مزید فروغ پائیں گے، تقریب میں مختلف ممالک کے ملٹری اتاشیوں، غیر ملکی سفارتکاروں اور دیگر متعلقہ حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں