اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 2 ستمبر سے 6 ستمبر تک صرف 3 ججز دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز صرف 2 ستمبر کو دستیاب ہوں گی۔

روسٹر کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت 5 ججز تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے، آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 ستمبر تک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں