لاہور شہر کا موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور شہر کا موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر لاہور میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں