اسلام آباد پولیس نے سینیٹر مشتاق احمد کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا

اسلام آباد(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا اور پولیس نے سربراہ غزہ بچاؤ مہم اور ان کی اہلیہ کو بھی حراست میں لیا۔

اسلام آباد پولیس نے غزہ مارچ کے متعدد شرکا کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایاکہ مشتاق احمد کو ڈی چوک سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔

خیال رہے کہ 22 جون کو وزیر داخلہ محسن نقوی سے مشتاق خان کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد 41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں