جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن جاری، مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے

پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات جاری ہیں، مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے۔

انتخابات میں ملک بھر سے مرکزی کونسل کے ممبر شریک ہوں گے، انتخابات میں مرکزی امیر اور سیکرٹری جنرل کا چناؤ ہوگا۔

صوبہ کے پی، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، صوبہ سندھ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں