پاک بحریہ میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے سرگرمیوں کا انعقاد

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دن میری ٹائم سیکٹر کے کردار، سکیورٹی، شپنگ سیفٹی اور سمندر کی اہمیت کی آگہی اجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے، رواں سال کے میری ٹائم ڈے کا موضوع ہے مستقبل کی جہازرانی، حفاظت سب سے پہلے۔

سربراہ پاک بحریہ نے ماحول دوست قوانین کی جانب دنیا کی منتقلی سے قومی مفادات کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا، میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے پاک بحریہ کے زیر انتظام سیمینارز، میری ٹائم گالا، واک، مضمون نویسی کے مقابلے اور لیکچررز کا اہتمام کیا گیا۔

پاک بحریہ کے تعاون سے میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے پلیٹ فارمز سے میری ٹائم سیکٹر پر سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک بحریہ عوام میں میری ٹائم سیکٹر سے متعلق آگہی کو اجاگر کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں