ماحولیاتی اثرات کم کرنے کیلئے گرین شپنگ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: قیصر احمد شیخ

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے پاکستان ماحولیاتی اثرات کم کرنے کیلئے گرین شپنگ کی حمایت کرتا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمدشیخ نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم بحر جو ستمبر کی آخری جمعرات کو منایا جاتا ہے کے حوالے سے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ سیدین رضا زیدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،کمانڈنٹ پاکستان میری ٹائم اکیڈمی،کمانڈر فورس پروٹیکشن بریگیڈ آف پاکستان نیوی سمیت دیگر معززین شریک تھے۔

قیصراحمد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان بحری امور میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ گرین شپنگ اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے جدید طرزعمل کی بندرگاہوں کے حصول کیلئے بتدریج آگے بڑھ رہا ہے، کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کراچی ہاربر میں تیل کے اخراج جیسے سنگین حادثات سے نمٹنے کیلئے خود کو جدید آلات سے لیس کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں