مشعال اعظم یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی تقرری کی منظوری دیدی گئی

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں مشعال اعظم یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی تقرری کی سمری کی منظور دے دی۔

گورنر نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری پر دستخط کر دیئے، فیصل کریم کنڈی کی منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس بھجوا دی گئی۔

واضح رہے کہ حکومت نے 11 ستمبر کو مشعال یوسفزئی کی سمری گورنر کو بھیجی تھی، مشعال یوسفزئی کو محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی کے بعد صوبائی کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 9 ہوجائے گی، خیبر پختونخوا کابینہ 5 مشیر اور 15 وزرا پر مشتمل ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں