مولانا فضل الرحمان اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

پشاور:(دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے۔

جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال کے لیے بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل نہ ہونے کی وجہ سے بلامقابلہ  منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سال کے لیے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔

چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں