پی ٹی آئی احتجاج، پولی کلینک اور کیپٹل ہسپتال میں ہائی الرٹ جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پولی کلینک اور کیپٹل ہسپتال میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ایمرجنسی سروس سمیت تمام سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، پولی کلینک اور کیپٹل ہسپتال کے ایمرجنسی سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
انتظامیہ کی جانب سے دونوں ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔