احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں: شیر افضل مروت

اسلام آباد:(دنیا نیوز)رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ احتجاج میں اب جتنے لوگ آئیں گے ان کی تعداد حیران کن ہے، عدالتیں ہم سے احتجاج کا حق نہیں لے سکتیں، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو شکوک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں احتجاج اور اجتماع زیرو پوائنٹ پر ہوگا، اگر حکومت ہوش کے ناخن لے تک بھی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، حکومت کچھ بھی کر لے ہم نے نہیں ڈرنا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کل لاکھوں لوگ باہر آئے تو مجھے عمران خان کی رہائی نظر آرہی ہے، ہم قانون کے دائرے میں رہ کراحتجاج کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں