وزیراعظم کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیل اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعلان لبنان میں کشیدگی کے مستقل خاتمے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان سے بڑھتی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوگا اور ہماری خواہش ہے کہ لبنان میں امن و سلامتی ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں