مشعال یوسفزئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی

پشاور: (دنیا نیوز)خیبر پختونخوا میں نیا پینڈورا باکس کھل گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

مشعال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کیلئے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کردی گئی۔

عہدے سے ہٹائے جانے پر ردعمل میں مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر مجھے ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

واضح رہے کہ مشعال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں ، مشعال یوسفزئی کو اس سے پہلے بھی مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں