شدید برفباری: وادی کاغان کا سیاحتی مقام ناران بند کر دیا گیا

کاغان: (دنیا نیوز) وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو شدید برف باری کے باعث بند کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا ہے کہ سیاح ناران کا سفر نہ کریں، موسمی حالات کے پیش نظر ناران کا سیاحتی سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیاح شوگراں اور بالاکوٹ کے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔

برف باری اور راستے بند ہونے کے باعث ناران اور بالائی مقامات کو بند کیا ہے، گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ، گھنول، کیوائی اور ترنہ کے علاقے سیاحوں کیلئے کھلے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں