فیض حمید کیس میں کوئی چیز سیکرٹ نہیں رہے گی: کرنل (ر) انعام
اسلام آباد :(دنیا نیوز) ماہر قانون کرنل (ر) انعام الرحیم نے کہا ہے کہ فیض حمید کیس میں کوئی چیزسیکرٹ نہیں رہے گی۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کرنل (ر) انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ فیض حمید پانچ سال تک سیاسی ایکٹویٹی میں حصہ نہیں لےسکتے، پانچ سال سے پہلے ہی فیض حمید بہت سارےلوگوں سے رابطے میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل سزائےموت بھی سنا سکتی ہے، قانون کی نگاہ میں ٹرائل اب شروع ہوچکا ہے، شواہد کودیکھ کرچارج فریم کیا جاتا ہے، فیض حمید کی چارج شیٹ جلد میڈیا پر آ جائے گی۔
کرنل (ر) انعام الرحیم کا کہنا تھا کہ فیض حمید کےخلاف کافی ثبوت ہیں، وہ ان کودکھائے بھی گئے، فیض حمید کےخلاف درجن سے زائد گواہ موجود ہیں، فیض حمید نے فی الحال بانی پی ٹی آئی سےمتعلق کوئی بیان نہیں دیا۔
ماہر قانون کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کیس میں کوئی چیزسیکرٹ نہیں رہےگی، ٹرائل کےدوران کئی دفعہ نئی چیزیں سامنےآجاتی ہیں۔