فیض حمید کا صرف کورٹ مارشل نہیں سزا بھی ہوگی:فیصل واوڈا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر وسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کا صرف کورٹ مارشل نہیں سزا بھی ہوگی۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےآج طاقتورکےاحتساب کی بنیاد ڈال دی ہے، فیض حمید نےبانی پی ٹی آئی کےخلاف شواہد دے دیئے ہیں، فوجی عدالتوں میں شواہد کےبعد چارج شیٹ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کا صرف کورٹ مارشل نہیں سزا بھی ہوگی، فیض حمید سےموبائل،لیپ ٹاپ اورگھرسےشواہد لے لیے گئے ہیں، ابھی بہت کچھ دیکھیں گے اور رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی چاہتی ہیں خدانخواستہ بانی پی ٹی آئی کوکچھ ہوجائے، وزیرآباد میں بانی پرفائرنگ سےمتعلق بھی ابھی بہت کچھ سامنے آنا ہے، ارشد شریف کا کیس بھی کھلے گا، ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے، سول نافرمانی کےغبارے سےہوا نکل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب نہ دمڑی نہ چمڑی رہےگی، بغاوت کی سزا،سزائے موت یا عمرقید ہوتی ہے، قانون بدلنا ہوگا توبدل بھی دیا جائےگا،احتساب ہوگا۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف کی جانب سے پہلا دھرنا پشاورمیں دیا گیا، پشاور میں کور کمانڈر فیض حمید تھے، وزیرآباد فائرنگ والا کیس کھلے گا تولوگوں کے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے۔