ہمیں ملک میں اپنے حقوق اور جمہوریت کیلئے لڑنا ہے: سلمان اکرم راجہ
پشاور: (ذیشان کاکا خیل) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس ملک میں اپنے حقوق اور جمہوریت کیلئے لڑنا ہے۔
’’دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے لئے لڑنا ہے اور لڑتے رہیں گے، آئین کی سر بلندی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان افسردہ ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔
راہداری ضمانت منظور
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت کی، سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے استفسار کیا کہ آج کل مقدمات درج کرنے کا موسم ہے، کوئی علم نہیں کس کیس میں مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی 3 ہفتوں تک راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔