اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر شکایات کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق مسافر شکایات درج کرنے کے لیے کیو آر کوڈ سکین کرسکتے ہیں، کیو آر کوڈز ایئرپورٹ کے مختلف مقامات پر آویزاں ہیں۔

شکایات اور تجاویز کے لیے ای میل اور ویب سائٹ بھی دستیاب ہے، پی اے اے کا کہنا ہے کہ ہماری ویب سائٹ https://islamabadairport.com.pk پر "ای-شکایت" اور پھر "اپنی شکایت درج کریں" کا انتخاب کریں۔

پی اے اے کے مطابق کسی بھی پریشانی کی صورت میں صارف ہمیں براہ راست feedback.iiap@caapakistan.com.pk پر ای میل بھی کر سکتے ہیں۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے کاؤنٹرز پر دستیاب شکایات رجسٹر میں دستی طور پر شکایت بھی درج ہوسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں