این ڈی ایم اے کی سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این ڈی ایم اے کی جانب سے وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کیلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری امدادی کھیپ کی روانگی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور ملائیشیا کے سفارت خانے کے حکام کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

خصوصی چارٹرڈ طیارہ 40 ٹن امدادی سامان لے کر آج رات اسلام آباد سے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوگا، امدادی سامان میں خیمے، کمبل، لحاف، بستر اور لائف جیکٹس شامل ہیں۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملائیشیا کو بحالی کے اس سفر میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، ملائیشیا کے سفارت کار نے فوری امداد فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں