شام سے پاکستانیوں کا انخلا، وزیر اعظم کو خصوصی بریفنگ دی گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شام سے پاکستانیوں کے انخلا کے حوالےسے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو شام سے پاکستانیوں کے انخلا میں پیشرفت بارے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ شام سے لبنان کے شہر بیروت پہنچنے والے پاکستانی 12 اور 13 دسمبر 2024 کی درمیانی شب چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

شہباز شریف کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ہوائی اڈے پر شام سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں